معروف بھارتی صحافی نے اپنے تعلیمی اداروں کو پاکستان سے بدتر قرار دے دیا!

لاہور -معروف بھارتی صحافی سدیندھرا کلکرنی نے کہا ہے کہ جیسے تعلیمی ادارے پاکستان میں ہیں ایسا کوئی ادارہ بھارت میں نہیں ہے ،جبکہ دونوں ممالک کے مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق سدیندھرا کلکرنی کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنے ملک میں کئی بار سی پیک منصوبے کی حمایت میں آواز بلند کی ہے جبکہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی سرمایہ میں اضافے کیساتھ ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو دہشتگردی کے ذریعے دونوں ممالک میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں ۔میرے نظریے کے مطابق دونوں ملکوں یکجا ہو کر دہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات کرکے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *