پشاور زلمی کے آئن مورگن کا شوکت خانم ہسپتال کے لیے بڑا اعلان!

شارجہ -پشاور زلمی کے کھلاڑی آئن مورگن نے انتہائی شاندار اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کے میچ کے بعد میری کٹ کا تمام سامان شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بچوں کو دے دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پی ایس ایل کھیلنے والے چار کھلاڑیوں کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے طلب کر لیاہے جن میں آئن مورگن بھی شامل ہیں ،وہ آج کراچی کنگز کیخلاف میچ کھیلنے کے بعد وطن روانہ ہو جائیں گے ۔آئن مورگن نے اسی حوالے سے اعلان کیاہے کہ ان کی کٹ کا تمام سامان شوکت خانم کے کینسر ہسپتال کے بچوں کو دے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے شوکت خانم کے 19بچوں کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دکھانے کیلئے دبئی لے جایا گیا تھا جن کا دبئی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *