برطانیہ: آواز سے5گنا تیز مسافرطیارہ آزمائشی مراحل میں

Surrender2برطانیہ ایسا طیارہ تیار کر رہا ہے جو چار گھنٹے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں جا سکتا ہے، آواز کی رفتار سے 5گنا تیز پرواز کرنےوالے طیارے کی قیمت ایک ارب دس کروڑ ڈالر ہوگی۔ اس طیارے کو آزمائشی مراحل سے گزارا جا رہا ہے اور اس کی پہلی پرواز 2019ءمیں اڑان بھرے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک برطانوی ایرو اسپیس فرم نے آواز سے 5گنا زیادہ تیز پرواز کرنے والا طیارہ تیا ر کیا ہے جو صرف 4گھنٹے میں دنیا میں کسی بھی جگہ مسافروں کو لے جائے گا۔ ری ایکشن انجن نامی فرم کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ایک انجن سسٹم پر کام کر رہی ہے جو 300مسافروں کو چار گھنٹے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں لے جائے گا۔ چیف انجینئر ایلن بانڈ کا کہنا ہے کہ ائیر کرافٹ میں ایک نئی ٹیکنالوجی ”دی پری کولر“ سے ایسا ممکن ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نئے سیبر انجن سسٹم میں داخل ہو نے والی ہوا کوعشاریہ صفر ون سیکنڈ میں ایک ہزار سے زائد سیلسیس ڈگری تک ٹھنڈا کیا جاسکتا ہے۔ یہ صلاحیت جیٹ انجن کو زیادہ طاقت سے اڑنے میں مدد دے گی۔ اس سے رفتار بہت تیز ہو گی اور یہ ماچ فائیو جتنی رفتار سے پرواز کرے گا جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ طیارہ276فٹ طویل ہوگا جسے اسکائی لن کہا جائے گا،ایک طیارے کی قیمت لگ بھگ 1.1ارب ڈالر ہو گی،اس میں کوئی کھڑکی نہیں ہوگی۔کمپنی ابھی اس نظام کو تجرباتی مراحل سے گزار رہی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2019ء میں متوقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *