درد کی گولیوں کے ساتھ وہ مخصوص دوا جو آپ کی جان لے سکتی ہے

یہ انتباہ ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

 لندن -سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ درد کی دوائیوں کے ساتھ سونے کے لئے گولیاں کھانے والے افراد کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی ادویات کے ساتھ نیند کی گولیاں بھی کھاتے ہیں ان کی جان کو دوائی کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، سائنسدانوں نے ڈاکٹروں اور مریضوں کو تنبہہ کی ہے کہ وہ درد سے نجات کے لئے کھائی جانے والی ادویات کے ساتھ سونے کی گولیاں نہ لیں۔

مطالعے کے دوران سائنسدانوں نے 18 سے 64 سال کے درمیان ایسے 3 لاکھ افراد کا جائزہ لیا جو 2001 سے 2013 کے درمیان مسلسل پین کلر لیتے تھے۔ معالعے کے دوران معلوم ہوا کہ ایسے مریض جو درد کے لئے پین کلر لیتے تھے ان میں 2001 میں بینزوڈائزوپائن 9 فیصد تھی لیکن 2013 میں اس میں 17 فیصد تک اضافہ ہوا۔ معالعے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر ایرک سن نے دعویٰ کیا ہے کہ بینزوذائزوپائن اور پین کلر نہ لینے والے افراد کے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات 15 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *