پاک فضائیہ کا چھٹی پر آیا آفیسر بھی خوش کش حملے کی زد میں !

11

لاہور ۔ لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کا آفیسر اویس ظفر بھی شہید ہو گیا ۔خودکش حملے میں 4فوجیوں سمیت 6افراد شہید اور 10زخمی ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق آج صبح بیدیاں روڈ پر گاڑی کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں چھٹی پر آئے ایئر فورس کے آفیسر اویس ظفر بھی شہید ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ اور بچی زخمی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اویس ظفر اپنی فیملی کے ہمراہ قریب سے گزر رہے تھے کہ خودکش حملے کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ انکی اہلیہ اور بچی شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
جنرل ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اویس ظفر کی بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ زیر علاج ہیں: ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *