سشما سوراج نے جاسوس کلبھوشن کو بھارت کا بیٹا قرار دے دیا !

11

اسلام آباد ۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو کرتوتوں کی سزا ملنے پر بھارت کو آگ لگ گئی ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے گیڈر بھبکیاں دینا شروع کر دیں ، پاکستان نتائج پر غور کرے ، تعلقات متاثر ہونے کا بھی عندیہ دے دیا ۔ پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزا ملنے پر بھارت اول فول بکنے لگا ۔ راجیا سبھا کے اجلاس میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے جاسوس کلبھوشن کو بھارت کا بیٹا قرار دیا ، کہتی ہیں،پاکستان بعد کے نتائج پر غور کرے ، جاسوس کی پھانسی سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہونگے ۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کلبھوشن کی سزا کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کہیں گے ، کلبھوشن کو بچانے کے لیے اچھے وکیل کے ساتھ صدر تک بات لے جائیں گے ۔ ادھر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی کلبھوشن کی سزا پر آپے سے باہر ہوگئے ، دعویٰ کیا کہ کلبھوشن کو انصاف کے تقاضے مدنظر رکھے بغیر سزا سنائی گئی ہے :۔ ،

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *