آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس !

2

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو اور ریاست مخالف اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدار کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

کور کورکمانڈرز کانفرنس کو بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بریفنگ دی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریاست مخالف اقدامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔کانفرنس میں آپریشن ردالفساد اور ملک میں جاری مردم شماری کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ آرمی چیف نے ملک بھر میں جاری آپریشنز میں فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *