وزیر اعظم کا جیکب آباد کیلئے 100 کروڑ روپے کا اعلان !

111

جیکب آباد ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جیکب آباد میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے شدید گرمی میں آنے والے لیگی کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جیکب آباد والو! میں آپ کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے دیکھنے نہیں، امید لے کر آئے ہیں، علم ہے یہاں کی حکومت نے جیکب آباد والوں کو مایوس کیا ہے۔ نواز شریف کا جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاش سندھ حکومت نے جیکب آباد والوں کو کچھ تو دیا ہوتا مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ جیکب آباد آج بھی 100 سال پیچھے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں ہر طرف کچرا ہی نظر آتا ہے، ہم جب بھی حکومت میں آئے، سب سے پہلے امن قائم کیا، سندھ کے مایوس عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور میں اپنے نوجوانوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں سندھ کے حالات بھی بدلیں۔ وزیر اعظم نے جیکب آباد کیلئے 100 کروڑ روپے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایک ایک پائی عوام کی فلاح پر خرچ ہو گی اور جیکب آباد میں خواتین کیلئے جدید ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بھی بنے گا۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور ہماری خدمت میں فرق ہے، ہم سندھ میں موٹر وے بنا رہے ہیں، بجلی کے کارخانے لگا رہے ہیں اور اب لوڈ شیڈنگ جلد مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ جیکب آباد کو پینے کا صاف پانی بھی دیں گے اور یہاں پاسکو سنٹر بھی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے جیکب آباد میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خالی ہاتھ نہیں آیا، جیکب آباد کیلئے جیبیں بھر کر لایا ہوں۔ وزیر اعظم نے کینسر کے مریض کا اپنی طرف سے علاج کرانے کا بھی اعلان کیا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *