سی این این نے خود کشی کرنے والی بریٹینی مینارڈ کو 2014ء کی ’’غیرمعمولی شخصیت‘‘ قرار دے دیا

mayor میڈیا کاآسان موت کی تحریک کو پسندکرنا حقیقتاً ثابت ہو چکا ہے۔ سی این این نے 2014ء کے 11غیرمعمولی لوگوں میں سے ایک بریٹانی مینارڈ کو قرار دیا ہے۔ اس کی مثال نے ناقابل علاج بیماریوں میں مبتلاء لوگوں کے حقوق کے متعلق ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور لوگوں نے اس بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے کہ کیا انہیں خود فیصلہ کر لینا چاہئے کہ انہیں کب اور کس طرح مرنا ہو گا۔ مینارڈ نے نومبر میں اپنی ذاتی شرائط پر مرنے کے منصوبوں پر عمل کیا۔
سی این این کے جج کا کہنا ہے کہ ’’میرے خیال میں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو شدید بیماریوں میں مبتلاء ہو کر اذیتناک قدرتی موت سے فوت ہوتے ہیں، بلاشبہ ان کی جدوجہد خاصی حوصلہ افزاء ہے۔۔۔ مگر ہم ان پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔‘‘
بلاشبہ، ایسے لوگ اپنی اذیتناک زندگی اور موت کا زیادہ پراپیگنڈا نہیں کر پاتے۔آسان موت کے خواہشمند گروہوں کی ترغیب پر انہیں جو موت ملتی ہے اسے سی این این کی جانب سے ’’موت، وقار کے ساتھ‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *