چوہدری شجاعت حسین نے بڑی پیشگوئی کردی!

لاہور -پانامہ فیصلے کے بعد شروع ہونے والی سیاسی ہلچل ابھی ختم نہیں ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں چار جماعتی اتحاد کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ق، عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کی قیادت نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پندرہ دن میں پبلک کرنے کا مطالبہ کیا اور گرینڈ الائنس بنانے کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے رابطوں کیلئے کمیٹی بھی قائم کی۔ چودھری شجاعت حسین نے جے آئی ٹی سے پہلے نواز شریف کے مستعفی ہونے کی پیشگوئی کر دی۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ حکومت اور کرپشن کے خلاف اتحاد بننا چاہئے، حکومت نے فیصلہ پڑھے بغیر مٹھائیاں تقسیم کیں۔

دریں اثناء، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو صادق اور امین کی بجائے ملزم ٹھرایا، نواز شریف کو پانامہ کیس کے فیصلے کے داغ کے ساتھ وزیر اعظم نہیں رہنا چاہئے۔ اتحاد کے معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے چار جماعتی اتحاد کی قیادت پیر کو منصورہ جائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *