سالگرہ کی تقریب میں آئے نجی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات پولیس کے ہاتھوں گرفتار!

Birthday Party

لاہور-رائیونڈ پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس نے ایک بااثر شخصیت کے بھائی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارتے ہوئے سالگرہ منانے والے نجی یونیورسٹی کے 50 سے زائدطلباء و طالبات کو تھانے میں بند کردیا جبکہ طالبات کو ساری رات تھانے میں رکھا گیا اور کوئی کارروائی بھی نہیں کی گئی۔چھاپہ اے ایس پی چوہنگ عبدالوہاب کی سربراہی میں مارا گیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ بغیر کسی وارنٹ کے مارا گیا۔

طالبات نے موقف اپنایا کہ تھانے میں ساری رات پولیس آفیسر سوال جواب کرتے رہے، ایک ساتھی طالبہ کی سالگرہ منارہے تھے کہ پولیس نے دھاوا بول دیا جبکہ طلباء و طالبات کی طرف سے بتایا گیا کہ پولیس والوں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی۔بعدازاں تھانے لائے گئے بڑے لوگوں کے بچوں کو 12 گھنٹے بعد چھوڑنا پڑا اور اس کے بعد اے ایس پی اپنے بیان سے مکر گئے اور کہا کہ غلطی سے طلبہ اور طالبات کو پکڑ لائے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *