شمالی کوریا میں موجود امریکی شہریوں کے خلاف ایسا کام شروع کہ جنگ کا خطرہ بڑھ گیا!

سیئول -امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے ملک میں موجود امریکی شہریوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔  تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان جنگ کے خطرات شدت اختیار کرگئے، شمالی کوریا نے امریکی شہریوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ۔ شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے 60سالہ امریکی پادری کو شمالی کوریا کو تباہ کرنے کے لئے لوگوں کو تبدیلی مذہب پر آمادہ کرنے اور شمالی کوریا کے شہریوں کے قتل اور اغواءمیں امریکا اور جنوبی کوریا کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

 اس سے قبل شمالی کوریا کی پولیس نے یونیورسٹی آف ورجینیا کے طالب علم 21سالہ اٹو وارمیبر کو گرفتارکیا تھا جسے بعد ازاں عدالت نے 15سال قید بامشقت کی سزا دی ، اس طالب علم پر الزام تھا کہ اس نے شمالی کوریا کے خلاف بینرز لگائے تھے۔ جب کہ ایک اور امریکی شہری کیم ڈونگ کو جاسوسی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *