حنیف عباسی کا الیکشن سے قبل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا مطالبہ !

11

اسلام آباد۔ حنیف عباسی نے وزیر اعظم کے مخالفین پر تیز دھار الفاظ سے وار کئے۔ عمران خان کو میدان سیاست کا اناڑی کھلاڑی قرار دے ڈالا۔ کپتان پر اخلاقی اور مالی کرپشن کے الزامات بھی لگا دیئے گئے۔ حکومتی ٹیم کے اہم رکن نے شیخ رشید کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں پنڈی کا بنارسی ٹھگ قرار دے دیا۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ چانڈیو بتائیں کہ زرداری اور ایان علی کا کیا رشتہ ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ میڈیا پر آ کر بتا دیں کہ ایان زرداری کی بہن ہے تو وہ انہیں سیلوٹ کریں گے۔ انہوں نے آئندہ الیکشن سے قبل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا مطالبہ بھی کر ڈالا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *