کیا آپ اس تصویر میں چھپی خوفناک چیزیں تلاش کرسکتے ہیں؟

فوٹو بشکریہ جیف لی جونسن

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصویریں سامنے آتی ہیں جو آنکھوں کو دھوکا دیتی ہیں مگر اس تصویر نے تو ہزاروں افراد کو نہ صرف اپنا سر کھجانے بلکہ خوف سے ناخن چبانے پر بھی مجبور کردیا۔ پہلی نظر میں عام سی نظر آنے والی اس تصویر میں بہت کچھ ایسا چھپا ہوا ہے جو ذہن گھما دیتا ہے۔

درحقیقت اس نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی جس کی وجہ اس میں چند چھوٹی مگر دہشت ناک تفصیلات ہیں۔ آپ خود غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ آخر اس تصویر میں کیا گڑبڑ چھپی ہوئی ہے؟

اور خیال رہے وہ ایک نہیں بلکہ کئی ہیں جو اس معصوم نظر آنے والی تصویر کو ہارر فلم کا ایک سین بنا دیتی ہیں۔ تو آپ کتنی ایسی چیزیں پکڑنے میں کامیاب ہوسکیں؟

کچھ چیزیں تو بالکل واضح ہیں جیسے کافی کے کپ میں کھوپڑی یا وہ خاتون جس نے بچے کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ یہ تصویر ریڈیٹ میں پوسٹ کی گئی تھی مگر بہت کم افراد ہی اس میں موجود تمام چیزیں پکڑنے میں کامیاب ہوسکے۔

اگر آپ بھی ناکام رہے ہیں تو نیچے تصویر میں تمام جوابات موجود ہیں۔

اس تصویر کو بلیو پلیٹ اسپیشل کا نام دیا گیا ہے جسے جیف لی جونسن نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے :-فوٹو بشکریہ جیف لی جونسن

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *