وزیراعظم کے استعفی پر وکلا تنظیموں کی رائے کھل کر سامنے آگئی!

Image result for ‫وزیراعظم استعفی‬‎

 اسلام آباد -پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے لئے تحریک چلانے کے اعلان کو بچگانہ قرار دے دیا۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین احسن بھون  کا کہنا ہے کہ نواز شریف عہدے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں تاہم قانونی طور پر وہ وزیراعظم ہیں، ان کے استعفے کا مطالبہ جذباتی اور بچگانہ ہے، کسی بھی اقدام سے قبل وکلا کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کا انتظارکرناچاہیئے۔

سپریم کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری آفتاب باجوہ نے لاہور ہائیکورٹ بار کے اعلان سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار کو وکلا کا کنونشن بلا کر مشاورت کرنی چاہیئے جب کہ لاہور ہائی کورٹ بار کا مطالبہ ذاتی ہے، سپریم کورٹ بار تمام وکلا اور بار ایسوسی ایشنز سے مشاورت کے بغیر اس تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک چلانے کے فیصلے میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *