35 سالہ بھارتی خاتون نے 2 سالہ بچے پر ایسا کیا الزام لگایا کہ پولیس چھاپے مارنے لگی!

نئی دہلی -بھارتی ریاست بیہار میں35سالہ خاتون نے 2سالہ بچے پر بدفعلی کا الزام عائد کر دیا۔  ”پڑھ لو “ نے ہندوستان ٹائمز کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ریاست بہار میں خاتو ن نے 2سالہ بچے پر نہ صرف جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا بلکہ موقف اپنایا ہے کہ بچہ اس کی عزت لوٹنے کے بعد گلے میں موجود سونے کی چین بھی اتار کر فرار ہو گیا۔ خاتون کے الزامات کے بعد پولیس نے بچے کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کیلئے گھر پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

اس ناممکن اور حیران کن واقعے کے بعد معصوم بچے کے والد کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو بچانے کیلئے درخواست دائر کی ہے کیونکہ اس کے شوہر نے بچے کے دادا کو مختلف طریقوں سے شدید نقصان پہنچایا جس کے بعد پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ خاتون گاﺅں کے نمبردار کے کہنے پر بچے اور ہمارے خلاف یہ سب کر رہی ہے تاہم پولیس حکام اس کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلوائیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *