عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف پختہ ثبوت ہیں ، دانیال عزیز

14

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ گالی دینا تو تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، ہمارے پاس عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف پختہ ثبوت موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے کہا کہ ان کے پارٹی اکاونٹس خفیہ ہیںلیکن تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ان کے اکاونٹس کی تفصیل ویب سائٹ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئینی اداروں کی تضحیک کررہی ہے اور بعد میں کبھی یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی الیکشن کمیشن کے پیچھے مگرہم تحریک انصاف کو چھپنے کا موقع نہیں دیں گے۔ ہم نے تو سپریم کورٹ کے سامنے سر جھکا دیا ان کو پکڑ پکڑ کرلائیں گے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *