ملک بھر میں آج شب معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی !

10

لاہور۔ ملک بھر میں شب معراج آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ، مساجد میں عبادات ، نوافل اور روحانی محافل اور خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ علمائے کرام معجزہ معراج شریف کے واقعات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ۔ ستائیس رجب کی اس بابرکت رات کو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ نے رحمتہ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو آسمانوں کی سیر کرانے ، عالم آخرت دکھانے اور اپنی زیارت و ملاقات کے لئے معراج کی سعادت عطا کی ۔ اسی شب کو ہی اللہ تعالیٰ نے سرورِ کونین ﷺ کو عذابِ دوزخ سے نجات کا سبب بننے والی 5 وقت نماز کا تحفہ بھی عطا فرمایا ۔ ملک بھر میں شب معراج پر چھوٹی بڑی تمام مساجد میں عبادات ، نوافل ، روحانی محافل اور خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ علماء کرام و خطیب حضرات معجزہ معراج شریف کے واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ۔ اس مبارک رات تمام مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں گے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *