بالی وڈ کی وہ فلم جس نے ریلیز سے پہلے ہی 500 کروڑ کا بزنس کر لیا !

2

ممبئی ۔ بھارتی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم ’باہو بلی ‘ نے ریلیز سے قبل ہی 500کروڑ بھارتی روپے کابزنس کر چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اگر مختلف رپورٹس پر یقین کیا جائے تو باہو بلی نے ریلیز سے قبل ہی 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جن میں سے بیشتر حصہ اس کے نشریاتی حقوق کی فروخت سے حاصل ہوا۔یہ فلم تین زبانوں تیلگو، تامل اور ہندی میں ریلیز ہوگی جس کے ہندی ورڑن کے ہی حقوق کرن جوہر کے ادارے دھرما پروڈکشن نے 120 کروڑ روپے میں خریدے ہیں۔اسی طرح تیلگو ورژن کے حقوق 130 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے جبکہ تامل ورژن سے بھی کروڑوں روپے کمائے گئے۔اسی طرح سونی ٹی وی نیٹ ورک نے اس کے ہندی ورژن کے سیٹلائیٹ رائٹس 51 کروڑ روپے میں خریدیں جو کہ کسی بھی دوسری زبان سے ڈب فلم کے حوالے سے ریکارڈ ڈیل ہے۔اس فلم کے پہلے ٹریلر نے بھی بھارت میں یوٹیوب میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹریلر کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ باہو بلی کا پہلا حصہ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جس کے بعد سے ہی لوگ دوسرے حصے کے منتظر تھے۔مختلف ماہرین کے خیال میں یہ پہلی بھارتی فلم ہوسکتی ہے جو دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کرسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *