وزیر اعظم نواز شریف پر اعتماد کی قرارداد منظور !

21

لاہور۔ پاناما کا ہنگامہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی جاری ہے۔ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرہ بازی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملی تو وہ سراپا احتجاج بن گئی۔ سپیکر ایوان کی کارروائی کو ان آرڈر کرنے کے لئے آرڈر آرڈر پکارتے رہے۔ اپوزیشن نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔ اپوزیشن کے جواب میں حکومتی ارکان بھی خاموش نہ رہے اور رو عمران رو کے نعرے لگانے لگے۔ اس موقع پر اپوزیشن احتجاجاً ایوان سے واک آوٹ کر گئی جس کی غیر موجودگی میں حکومت نے وزیر اعظم کے حق میں قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں سیاسی جماعتوں کو 2018ء کے انتخابات تک انتظار کا مشورہ دیا گیا ہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *