یونس خان...فخرِ پاکستان!

سعد سہیل

saad sohail

’’میں جھکا نہیں میں بکا نہیں
کہیں چھپ چھپا کے کھڑا نہیں
جو ڈٹے ہوئے ہیں محاذپر
مجھے ان صفوں میں تلاش کر‘‘
کھلاڑی چاہے کسی بھی ملک کا ہوںُ اس ملک کا سفیر اورعزت و آبرو ہے۔ ہر کھلاڑی کی عظمت تب سامنے آتی ہے کہ جب وہ اپنے ملک کیلئے مثبت کھیل پیش کریں ۔ ہر کامیاب کھلاڑی پر ایک ایسا وقت ضرور آتا ہے جب اسے اپنے لیئے کچھ مشکل فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ اسے بہترین انداز سے الودا کیا جائے ۔میں اس وقت بات کرہا ہوں ’’پٹھان آوف مردان‘‘ پاکستان کڑکٹ کے مایانازکھلاڑی ’’یونس خان‘‘ کی جنہوں نے حالیہ میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز انکے کیریئر کی آخری سیریز ہوگی اسکے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہے دیں گے لیکن ٹیم کو جب میری ضرورت محسوس ہوگی میں حاظر ہوں گا۔ ۔ اس سے قبل وہ T20 اور ODIکڑکٹ کو پہلے ہی خیر باد کہے چکے ہیں۔
یونس خان کا شمار ان بہادر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے عمدہ کھیل کے وجہ سے دنیا بھر سرفراز ہوئے۔ یونس کی کاکردگی نقدین کے تلخ سوالات کا منہ توڑ جواب ہے اور یہ وہ واحد کھلاڑی ہیں جن کے پاس 11 ٹیسٹ پلےئنگ نیشن کے خلاف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔یونس کی پاکستان کیلئے ان گنت محنت اور لگن ان کی کارکردگی کابڑے میمانے پر منہ بولتا ثبوت ہے جسکا قصہ ایک نہ ختم ہونے والی کہانی کی مانند ہے جو ہمیشہ ان کے مدّاحوں کیلئے یاد گار رہے گا۔

Image result for younis khanمیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہوں جس نے یونس خان کی ٹیسٹ پلےئنگ نیشن کے خلاف یاد گار اننگز دیکھی ہیں۔یونس نے جہاں بھی کھیلا ہے اپنی بلے بازی کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ اپنی عمدہ فیلڈنگ کا بھی لوہا منوایا ہے۔ یونس ہمیشہ کریز پر ایک مصروف، سلجے ہوئے اور پسینے میں تر نظر آئیں گے یہ انکے عمدہ کھیل کا نتیجہ ہے کہ جب فزاؤ ں میں ان کا بلاّ لہراتا ہے تو معلوم ہوتا ہے یقینََ یونس نے کوئی بڑا اسکور کیا ہوگا۔ اپنے سترہ سالہ کرکٹ کیریئرمیں یونس خان کامیاب ترین بلے باز رہے ہیں اور ٹیسٹ میچز میں50+ کی اوسط سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں۔
اور یہ لمحہ کون پاکستانی بھول سکتا ہے کہ جب برطانوی سرزمین پر 2009 میں لڈز کے تاریخی میدان پر یونس خان کی قیادت میں پاکستانT20 ولڈ کپ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا جو انکے کرکٹ کیریئر کا بہترین حصول ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یونس خان کو ہمیشہ ایک لیجنڈکے طور پر یاد کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *