دوسری اننگ میں 93 پر چار آؤٹ، ویسٹ انڈیز ٹیم شدید مشکلات میں!

کنگسٹن -جمیکا ٹیسٹ میں چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنا لیے۔ ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں جاری 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 407 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی برتری حاصل تھی۔ کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے اپنی ناممکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن اسد شفیق 22 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 54 رنز پر آؤٹ ہوگئے تاہم کپتان مصباح الحق کریز پر ڈٹے رہے اور قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد وہ 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

تیسرے روز میزبان ٹیم کے 286 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اوپننگ جوڑی خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہی، اظہرعلی 15 اور احمد شہزاد 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر یونس خان اور بابراعظم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 131 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 185 تک پہنچا تو یونس خان ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم بھی 722 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوگئے۔

اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محمد عامر کی شاندار بولنگ کی بدولت 286 رنز پویلین لوٹ گئی تھی، محمد عامر نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جب کہ یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں تھی۔ جمیکا ٹیسٹ کی خاص بات یونس خان کی بیٹنگ تھی جس میں انہوں نے 10 ہزار رنز مکمل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 10 ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *