مشہور بالی وڈ جوڑی میں بالآخر طلاق ہوگئی!

Image result for ‫فرحان اختر اور بیوی‬‎

ممبئی -بالی ووڈ کی معروف فلمی جوڑی فرحان اختر اور ادھونابھبانی میں طلاق ہوگئی۔ ٹائمزآف انڈیا کے مطابق علیحدگی کا مقدمہ گزشتہ سال اکتوبر میں دائر کیاگیا تھا جس پر ممبئی کی فیملی کورٹ نے گزشتہ روز فرحان اختر اور بھبانی کو علیحدگی کی اجازت دیدی۔2000ءمیں شادی کرنیوالی جوڑی نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ بتایاگیاہے کہ ان کی دونوں بیٹیا ں شکیہ اور عکیرہ اپنی والدہ کے پاس رہیں گی تاہم جب کبھی فرحان اختراپنی صاحبزادیوں سے ملناچاہے تواسے اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پیر کو جوڑی باندرہ کی فیملی کورٹ پرنسپل میرج کونسلر کے سامنے پیش ہوئی تھی جس کے بعد وہ پرنسپل جج ایم ایم ٹھاکرے کے پاس پیش ہوئے اوراُنہیں علیحدگی کی اجازت دیدی گئی :-

Image result for ‫فلم دل چاہتا ہے‬‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *