ملک ریاض نے نوابشاہ میں بڑا قدم اٹھالیا!

Image result for ‫ملک ریاض‬‎

نوابشاہ -بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ نے نوابشاہ کو کچرے سے صاف کرنے کی مہم چلا دی ،ملک ریاض کا کہنا ہے کہ نوابشاہ کو کچرے سے صاف کیا جا رہاہے ،نوابشاہ کو 20سے 22دنوں میں صاف کردیں گے ۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض نے کہا کہ ہم پورے پاکستان کے لیے کام کرتے ہیں، نوابشاہ میں سڑکوں پر جگہ جگہ کچرے اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22دنوں میں نوابشاہ کاکچرا صاف کردیں گے، اس کے بعد مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ کچرے کی صفائی کے مناسب انتظامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلاحی کام کرتے ہیں، جو بھی ہمیں فلاحی کام کے لیے بلائے گا ہم وہاں جا کر کام کریں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *