پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، معروف سیاستدان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے!

اسلام آباد -غلام مصطفیٰ کھر نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے بعد ایک بار پھر گھر بدل لیا، اب وہ تحریک انصاف میں بسیرا کریں گے۔ کپتان نے میدان سیاست کے تجربہ کار کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ عمران خان نے سابق وفاقی وزیر غلام مصطفیٰ کھر کا پی ٹی آئی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ذاتیات سے بالاتر ہو کر پاکستان کیلئے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ مراعات یافتہ طبقہ عام آدمی سے بڑھ کر کردار ادا کرے۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیح ہے۔

اس موقع پر غلام مصطفیٰ کھر کا کہنا تھا کہ عمران خان مستقبل کے پاکستان کے معمار ہیں۔ وہ نئے پاکستان کی تعمیر میں عمران خان کے شانہ بشانہ رہیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *