ڈاکٹر عاصم نے عابد شیرعلی کو للکار دیا !

111

کراچی ۔ سابق وفاقی وزیر اور پی پی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ عابد شیر علی سے کہیں وہ میرے سامنے آکر مجھ سے ڈیل کا جواب دیں۔تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ڈاکٹر عاصم سے سوال پوچھا کہ عابدشیر نے کہا جے آئی ٹی میں ڈاکٹر عاصم،شرجیل،ایان کوہونا چاہیے آپ اس بارے کیا کہیں گے؟جواب میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ عابد شیر علی نے مجھ سے جوڈیل کی تھی پہلے اس کاجواب دے۔عمران خان کے بارے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہناتھا کہ کھلاڑی ایکشن کرتا ہے پھر سوچتا ہے، عمران خان کی عزت کرتا ہوں لیکن وہ اپنی عادت سے مجبور ہیں اس لئے ان کی باتوں کا برا نہیں مانتا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرا پیچھا کررہے تھے ان کے خلاف ایف آئی آر کٹائی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *