قمر زمان چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ؟

14

اسلام آباد ۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں پی ٹی آئی کے وکیل کی سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے اور چیئرمین نیب کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس لکھ دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان کے خلاف دائر کئے گئے ریفرنس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے بدحواسیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگین غلطیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ریفرنس میں چیئرمین نیب کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لکھ دیا گیا ہے جبکہ یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ قمر زمان چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹایا جائے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *