شہید فوجی جوانوں کے ورثاءاور غازیوں کو ملٹری ایوارڈز سے نواز دیا گیا ، آئی ایس پی آر

15

کراچی ۔ ملیر کینٹ میں شہید فوجی جوانوں کے ورثاءاور غازیوں کو ملٹری ایوارڈز سے نواز دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملیر کینٹ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے شہداءکے ورثاءاور غازیوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا ۔ تقریب کے دوران پاک فوج کے 8افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا جبکہ 22افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے 22افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے بھی نوازا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *