عمران خان نے کس کے حق میں نعرے لگوائے ، دلچسپ انکشاف !

18

مردان ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھرے جلسے میں 10ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی یونس خان کے نعرے لگوا دئیے ۔ مردان میں جلسے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یونس خان کا تعلق بھی مردان سے ہی ہے ،اس نے 10ہزار رنز مکمل کیے جو بہت بڑی بات ہے ،عمران خان نے لوگوں سے کہا کہ یونس خان کے نعرے لگاﺅجس پر لوگوں نے کھل کر نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں100گراونڈز پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان گراﺅنڈز کا رخ کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس انسا ن کو سکھاتی ہے کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا بلکہ کڑی محنت کے بعد کچھ ملتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ جو نوجوان سپورٹس کے ساتھ ساتھ پڑھ لکھ جائے تو اسے ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔انہوں نے بتا یا کہ آج تحریک انصاف کو بنے ہوئے 21سال ہو گئے ہیں ،اس عرصے میں لوگوں نے بہت مذاق بنا یا اور باتیں کیں لیکن اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے میری ٹریننگ پہلے ہی ہوگئی تھی اس لیے ان باتوں نے میرا حوصلہ کم نہ کیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *