اداکارہ سویرا شیخ کو فیس بک پر بلیک میل کرنے کا انکشاف !

2

کراچی ۔اینکر، ماڈل و اداکارہ سویرا شیخ کو سماجی ویب سائٹ فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سویرا شیخ نے کہا ہے کہ ان کی اصل فیس بک آئی ڈی سے ان کی تصاویر اٹھا کر ان کو دوسری تصاویر کے ساتھ ایڈٹ کرکے انہیں میسج کے ذریعے بھیجا جاتا ہے، یہ سلسلہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے، جبکہ نامعلوم شخص نے گزشتہ 4 بسوں سے میرے زیر استعمال موبائل سم بھی اپنے نام پر منتقل کرالی ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ مشتبہ شخص کے خلاف کارروائی کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *