مریم اورنگزیب کا اپوزیشن کو مفید مشورہ !

1

اسلام آباد ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپوزیشن کو لولا لنگڑا قرار دیدیا۔ سب کو سرکاری رپورٹ کا انتظار کرنے کا مشورہ بھی دیا، کہتی ہیں پانامہ کیس کے بعد ڈان لیکس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کپتان پر طنز کا نشتر چلایا کہ انہیں رونے کے سواء کچھ نہیں آتا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ نواز شریف مقبول ترین لیڈر ہیں، زرداری دور میں جو کچھ ہوا عوام اچھی طرح جانتے ہیں، حکومت نے ساڑھے تین سال میں گزشتہ ادوار کا گند صاف کیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *