عمران خان نے "گو نواز گو" کو بھی "ترانہ" قرار دے دیا

2

پشاور۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر ٹونٹی تھری یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوان کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں خان آف مردان یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ کپتان نے اپنی تقریر کے آغاز پر خیبر پختونخوا کی عوام اور نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ بعد میں کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کو گر کی باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ سپورٹس آپ کو ہارنا اور جیتنا سکھائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی حکومت 100 گراؤنڈز کی تعمیر کر ر ہی ہے جن میں سے 50 گراؤنڈز بنا دیئے گئے ہیں۔ عمران خان نے نوعمر کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں "گو نواز گو" کو بھی "ترانہ" قرار دے دیا، کہتے ہیں جمعے کو بڑا جلسہ کریں گے، کامیابی کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *