سفید ریت کا صحرا قدرت کا عجب شاہکار !

13

برازیلیہ ۔ جنوبی امریکا کے ملک برازیل کا سفید ریت کا شمالی صحرا لینسوئس پندرہ سو کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ قدرتی طور پر اتنا سفید ہے کہ خلا سے بھی نظر آ سکتا ہے۔ یہ صحرا قدرت کی کاریگری کا مظہر ہے۔ بارشوں کے بعد صحرا میں بنے گھڑے پانی سے بھر جاتے ہیں  اور نہ جانے کہاں سے پانی میں مچھلیاں پیدا ہو جاتی ہیں جنہیں شکار کرنے پرندے اور کچھوے آ جاتے ہیں۔ چھ ماہ کے اس عرصے میں یہ صحرا زندگی سے بھرپور رہتا ہے اور پھر یہاں گرمی کا موسم شروع ہو جاتا ہے۔ گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی یہاں پانی خشک ہو جاتا ہے، جاندار غائب ہو جاتے ہیں اور ویرانی کا راج شروع ہوتا ہے۔ تیز ہواؤں کے دوش پر ریت کے ذرے اڑتے ہیں اور صرف سائیں سائیں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ اس کے بعد ایک بار پھر رت بدلتی ہے اور زندگی لوٹ آتی ہے۔ نہ جانے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے اور کب تک جاری رہے گا؟ :۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *