فلپائنی ماڈل کی آخری خواہش پوری ہوگئی !

14

لاہور۔ فلپائن کی 20 سالہ دوشیزہ نے ہڈیوں کے کینسر کے آگے زندگی کی جنگ ہارنے کے نتیجے میں اپنی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے ایسی شرائط رکھی تھیں کہ جن سے ان کا نام کافی عرصے تک یاد رکھا جائیگا۔

فلپائنی ماڈل "راسین پریگنٹا" نے اپنے خاندان والوں کو تفصیلاً اپنی آخری رسومات کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے "مرنے کے بعد بھی خوبصورت رہ سکیں۔"راسین 17 اپریل 2017 کو جنوبی فلپائن کے شہر "ڈاوائو  میں ہڈیوں کے کینسر کے باعث انتقال کرگئی تھیں،راسین کو ان کے والد کی قبر کے ساتھ دفنایا گیا ہے اور ان کی بہن نے ان کی آخری رسومات کی تصاویر فیس بک پر ڈال دیں اور ان کا کہنا تھا "آج تمہاری (راسین) تمام خواہشیں پوری ہوگئی ہیں اور میں جس طرف دیکھتی ہوں مجھے تم مسکراتی ہوئی نظر آتی ہو:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *