بھارت کی بڑی یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس پر پاکستان زندہ باد کے نعرے!

نئی دہلی -بھارت کی معروف جامعات دہلی یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بنارس ہندو یونیورسٹی کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج کر دیے گئے جس سے بھارتی حکام کو خاصی ہزیمت اٹھانا پڑی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیک کی گئی ویب سائٹس پر بھارتی عوام کے نام پیغامات بھی درج تھے جن میں لکھا گیا تھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے نام نہاد ہیروز (بھارتی فوجی) کشمیر میں کیا گل کھلا رہے ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے ہاتھ کئی معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں؟ بھارتی یونیورسٹیز کی ویب سائٹس پر ہیکرز نے لکھا کہ کیا بھارتی جانتے ہیں کہ ان کے فوجی جوان کشمیری لڑکیوں کی عصمت دری کرتے ہیں؟ آپ کو کیسا محسوس ہوگا جب آپ کا بھائی، بہن، باپ یا ماں کو قتل کر دیا جائے؟ آپ کے احساسات اس وقت کیسے ہونگے جب آپ کی ماں یا بہن کی عصمت دری کر دی جائے؟ کیا آپ کے خاندان اور آپ کی زندگی برباد نہیں ہو جائے گی؟

ان ویب سائٹس پر پیغامات میں واضح طور پر لکھا گیا کہ کشمیری عوام کو بھی امن اور چین کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔ اپنے قاتلوں کو واپس لے جاؤ :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *