عمران خان نے 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والی معروف شخصیت کا نام بتا دیا !

download

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس پر خاموشی اختیار کرنے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش کرنے والی شخصیت سے پردہ ہٹا دیاہے ۔ نجی ٹی وی  میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں دو ہفتے قبل پاناما لیکس کیس میں خاموشی اختیار کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ایک قریبی ساتھی نے 10ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی جسے میں نے ٹھکرا دیا تھا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد نوازشریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے عمران خان کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے 10 ارب روپے کی پیشکش سے متعلق عمران خان کے وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ،انہوں نے کیچڑ کی بالٹی بھری ہوئی ہے اور کسی بھی ماں بہن پر انڈیل دیتے ہیں ، عمران خان کے خلاف ان الزمات پر ہر ممکن قانونی کاروائی ہوگی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *