سلمان خان کا کپل شرما کی جگہ لینے کا فیصلہ ؟

13

ممبئی ۔ دوسال میزبانی کے بعد سلمان خان ایک بار پھر سے 'دس کا دم' کے ساتھ ٹی وی پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔سلمان کا شو سونی ٹی وی پر 'دی کپل شرما شو' کو ری پلےس کرے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان کی شو کے معاملے میں چینل سے بات چیت چل رہی ہے، اگر سب کچھ فائنل ہو جاتا ہے تو 'دس کا دم' کا تیسرا سیزن جولائی میں شروع ہو جائے گا۔ 2008 اور 2009 میں اس ریئلٹی شو کے پہلے دو سیزن ٹیلی کاسٹ ہو چکے ہیں جبکہ گرتی ٹی آرپی کی وجہ سے کپل کا شو بند ہو جائے گا ۔

ویب سائٹ ڈی این اے کی رپورٹس کے مطابق سنیل گروور، چندن پربھاکر اور علی اصغر نے جب سے 'دی کپل شرما شو' چھوڑا ہے، اس کی ٹی آر پی مسلسل گرتی جا رہی ہے، کبھی بھارت میں نمبر 1 اور 2 پر رہنے والا یہ شو اب ٹاپ 10 کی فہرست سے بھی باہر ہے۔

اسی ماہ کے آغاز میں یہ بحث چل رہی تھی کہ سونی چینل نے کپل کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ اپنے شو کو بچا سکتے ہیں تو بچا لیں۔ چینل کے حوالے سے ایسا دعویٰ بھی کیا جا رہا تھا کہ اس نے کپل کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے چینل مالکان نے کہا تھا کہ کپل یا تو سنیل اور علی کو واپس لے آئیں نہیں تو ان کا شو بند کر دیا جائے گا تاہم کپل سنیل اور علی کو واپس لانے میں ناکام رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 'دی کپل شرما شو' کی ٹی آرپی تبھی سے گرنی شروع ہوئی تھی جب سے سنیل، چندن اور علی نے اسے چھوڑا ہے۔مئی میں کپل کا سونی چینل کے ساتھ کنٹریکٹ مکمل ہو رہا ہے اور تازہ رپورٹس کے مطابق چینل اسے مزید جاری رکھنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کپل شرما 16 مارچ سے تنازعات کی زد میں ہیں، دراصل آسٹریلیا ٹور سے لوٹتے وقت کپل نے پرواز میں چندن پربھاکر اور سنیل گروور کے ساتھ بدسلوکی کی تھی جس کے بعد سے دونوں نے ہی شو کو خیر باد کہہ دیا اور تمام تر کوششوں کے باوجود سیٹ پر واپسی نہیں کی ۔ کپل شرما کی گردن میں سریا آجانے کے بعد باقی ٹیم ممبر ز علی اصغر اور سگندھا مشرا نے بھی سنیل اور چندن کا ساتھ دیتے ہوئے شو کو خیرباد کہہ دیا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *