ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ کی مانیٹرنگ کیلئے وزیراعظم نے حل نکال لیا !

14

اسلام آباد ۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ کی مانیٹرنگ کیلئے وزیراعظم ہاوس میں لائیو ڈیش بورڈ لگا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کاکہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوس میں لوڈ شیڈنگ پر نظر رکھنے کیلئے لگائے جانیوالے لائیو ڈیش بورڈ میں لیسکو،حیسکو،فیسکوسمیت دیگرکمپنیاں شامل ہیں اور نیشنل پاورکنٹرول سینٹرمیں ڈیش بورڈکی ہرلمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے:۔

Live dashboard installed in PM office. Gives real time updates on load shedding. Everything being monitored closely.

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *