جھوٹے کو جھوٹا ثابت کرنے کا وقت آ گیا ،عدالت لے کر جائیں گے ، ترجمان پنجاب حکومت

15

لاہور۔ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے 10 ارب  والے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بول کر اپنے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،ہم  اس دروغ گوئی پر تحریک انصاف کے سربراہ کو  عدالت لے کر جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پاناما کیس میں خاموش رہنے کے لئے 10 ارب کی رشوت کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے یہ جھوٹ بول کر اپنے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ، اس طرح کے بیانات کے لئے موزوں ترین اصطلاع پنجابی کا لفظ ’’چول‘‘ ہے اور عمران خان ایسی کئی’’چولیں‘‘ پہلے بھی مار چکے ہیں۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ  35پنکچروں کی طرح عمران خان کو یہ بیان بھی واپس لینا پڑے گا ، جھوٹے کو جھوٹا ثابت کرنے کا وقت آ گیا ہے ،  ہم عمران خان کو اس دروغ گوئی پر عدالت لے کر جائیں گے اور میں عدالت کے سامنے خود پیش ہوں گا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *