فیس بک پر خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو 10سال قید !

18

کوئٹہ ۔ کوئٹہ کی مقامی عدالت نے فیس بک پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو دس سال کیلئے جیل بھیج دیا۔ ملزم مصطفی علی کے خلاف کوئٹہ کی رہائشی خاتون نے فیس بک پر ہراساں کرنے ، جعلی آئی ڈی بنا کر شہرت کو نقصان پہنچانے اور دیگر الزامات کے تحت سائبر کرائم کا مقدمہ درج کرایا تھا۔کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشد محمود نے الیکٹرانک کرائم کے سیکشن 20A اور 24D کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزم کو چھ سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ اور تعزیرات پاکستان کی جعلسازی کی دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر مزید چار سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *