سی ٹی ڈی کی خانیوال میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی!

Image result for ‫سی ٹی ڈی‬‎

خانیوال -سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگرد وں کوہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی ) نے خانیوال میں جہانیاں کے مقام پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران سی ٹی ڈی سے جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *