انتہائی شرمناک کام میں ملوث نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

جہلم -طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جہلم سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور بلیک میلر گروپ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس گینگ میں خواتین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ کو اس کی ہم جماعت علینہ نامی لڑکی نے بہانے سےاپنے گھر بلایا اور وہاں پر پہلے سے موجود دو ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور تمام واقعے کی ویڈیو بناکر متاثر ہ لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا کہ 15 لاکھ روپے دو نہیں تو ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں گے۔ پولیس کے تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ طالبہ کی مدعیت میں عمیر،قدیر ،طالبہ کی کلاس فیلو اور اس کی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم عمیر کا کہنا تھا کہ وہ فرسٹ ایئر کا طالبعلم ہے اور اس نے اپنے اوپر لگے الزام کو ماننے سے انکار کردیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *