کراچی پولیس نے کس چیز کا ٹرک پکڑا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

ٹرک سے برآمد 4736 کھالوں کی مجموعی قیمت 11 کروڑ 84 لاکھ روپے بنتی ہے، 8 افراد گرفتار ۔ فوٹو : پی پی آئی

 کراچی -پولیس نے گلستان جوہرسے گدھے کی کھالوں سے بھرا ٹرک پکڑ کرایک غیرملکی سمیت 8 رکنی گروپ کو بھی گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور اس میں ملوث ایک غیرملکی سمیت 8 رکنی گروپ کو گرفتارکرکے کروڑوں روپے کی کھالوں سے بھرا ٹرک پکڑلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یہ کھالیں لاہورسے منگوائی گئی ہیں اورعالمی مارکیٹ میں ایک کھال کی قیمت 25 ہزارہے جب کہ ٹرک سے برآمد کی گئیں 4736 کھالوں کی مجموعی قیمت 11 کروڑ 84 لاکھ روپے بنتی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک چینی، اس کی مترجم خاتون اور دیگر 6 افراد شامل ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ چین میں گدھوں کی کھالوں سے جیلاٹن بنایا جاتا ہے اسےسردی لگنےاوربے خوابی کے علاج میں استعمال کیاجاتاہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *