معروف عالم دین تلاوت قرآن کے دوران اللہ کو پیارے ہوگئے! انا للہ وانا الیہ راجعون

جکارتہ -انڈونیشیا کے عالم دین الشیخ جعفر عبدالرحمان قران کریم کی تلاوت کرتے ہوئے رحلت فرما گئے۔

”العربیہ ڈاٹ نیٹ “ کے مطابق انڈونیشیا کے قاری اور عالم دین سرکاری تقریب کے دوران” سورہ مُلک“کی تلاوت کر تے ہوئے رحلت کر گئے ۔ان کی آخری تلاوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ تلاوت کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

تقریب میں انڈونیشیا کے وزیر برمذہبی اموربھی موجود تھے۔ الشیخ جعفر نے سورہ ملک کی تلاوت شروع کی تو اچانک ان کی آواز میں ارتعاش پیدا ہوا اور وہ لڑکھڑانے لگے۔ موقع پر موجود افراد نے انہیں گرنے سے بچالیا مگر وہ خود قرآن پڑھتے پڑھتے اللہ کو پیارے ہوگئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *