اے ڈی خواجہ کی بطور آئی جی سندھ تقرری کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی !

14

کراچی ۔ اے ڈی خواجہ کی بطور آئی جی سندھ تقرری کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی ، سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے اے ڈی خواجہ کو غیر موثر رکھا ہوا ہے ۔ آئی جی سندھ کے حکم امتناعی میں دو مئی تک توسیع ، اے ڈی خواجہ اپنا کام جاری رکھیں گے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں اللہ ڈنو خواجہ کی بطور آئی جی سندھ تقرری کیس کی سماعت ہوئی تو پہلی بار وفاقی حکومت کا موقف عدالت کے سامنے آئے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس وقت اے ڈی خواجہ آئی جی کے عہدے پر فائز ہیں مگر حکومت سندھ نے انہیں غیر موثر کر رکھا ہے ، نہ انہیں کسی اجلاس میں بلایا جاتا ہے ، نہ ہی مشاورت کی جاتی ہے ۔ سلمان طالب الدین کا کہنا تھا کہ آئی جی کی تقرری میں حتمی کردار وفاقی حکومت ہی کا ہوتا ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ بولے الزم انتہائی سنگین ہے ، ہمیں صفائی کا موقع دیا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ ہم یہ نقطہ نوٹ نہیں کر رہے ، اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو نئی درخواست دائر کرے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک اے ڈی خواجہ کی بطور آئی جی تعیناتی پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی ۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھیں گے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *