بھارت نے ایک اور پاکستانی کبوتر پکڑ لیا !

15

نئی دہلی ۔ ایٹمی طاقت بھارت پاکستانی کبوتروں سے بھی ڈرنے لگا،بھارت نے ایک اور پاکستانی کبوتر کو گرفتار کرلیا،سندھ اور راجستھان کی سرحد پر بھارت کی ببلیاں والا چیک پوسٹ پر نصب ایک ایل ایم جی کی بیرل پر پاکستان سے آنے والا سفید رنگ کا کبوتر آن بیٹھا،بھارتی حکام نے کبوتر کو پکڑ لیا جس کے پر کے نیچے ایک نمبر بھی لکھا ہوا پایا گیا۔

واضح رہے بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک کبوتر کو بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں پٹھان کوٹ کے علاقے سے پکڑا تھا يہ وہی علاقہ تھا جہاں بھارتی ایئر فورس بیس پر ایک بڑا حملہ ہوا۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کے مطابق اردو زبان میں ایسے ہی دھمکی آمیز پیغام والے دو غبارے بھی بھارتی پنجاب میں ملے تھے،گزشتہ برس بھارت کی پولیس نے ایک کبوتر کو اس شک کی بنا پر پکڑ لیا تھا کہ پاکستان اس کبوتر کے ذریعے بھارت میں جاسوسی کرا رہا ہے،بھارت نے اس کبوتر کا ایکسرے بھی کیا تھا تا کہ کسی خفیہ کیمرے یا ٹرانسمٹر کا پتا چلایا جا سکے۔

2013 میں بھارتی سکیورٹی افواج نے ایک مردہ باز کو پکڑا تھا جس کے جسم پر کیمرہ نصب تھا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *