حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا !

17

کراچی۔ سندھ حکومت نے یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،پیر یکم مئی کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں اور محکموں کے دفاتر بند رہیں گے،سرکاری ملازمین ہفتہ، اتوار اور پیر کو تین تعطیلات منائیں گے۔ واضح رہے پوری دنیا میں یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،یہ دن امریکا میں‌ شہر شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں،شکاگو کے مزدوروں نے ایک پر امن جلوس نکالا اور مطالبہ کیا کہ ان کے کام کے اوقات 14 گھنٹے سے کم کر کے 8 گھنٹے کئے جائیں۔ جلوس میں شریک مزدوروں کے ہاتھوں میں سفید پرچم تھے۔ پولیس نے سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے پر امن مزدوروں پر گولی چلادی۔ سیکڑوں مزدور ہلاک ہوگئے 4 لیبر لیڈروں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *