عمران خان نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ، شہباز شریف

10

لاہور ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کپتان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ، الزام غلط ثابت ہوا تو عدالت صادق اور امین کا فیصلہ کر دے ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کپتان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایوان اقبال میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین پر خوب گرجے ۔ کپتان کے 10 ارب روپے کی پیشکش کے الزام پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا ، انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے کرکٹ کے ریکارڈ کے بعد جھوٹ بولنے کے بھی ریکارڈ قائم کر دیئے ، عمران خان کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گا ۔ شہباز شریف سابق صدر آصف زرداری پر بھی تنقید کرنا نہ بھولے ۔ سی پیک منصوبے کا کریڈٹ لینے پر آصف زرداری پر لفظوں کے تابر توڑ حملے کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر زرداری نے چین سے معاہدہ کیا تھا تو منصوبے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا ؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام :۔2018 میں بھی ن لیگ کو ہی منتخب کریں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *