ان پاکستانی فنکاروں کے اشتہارات میں کام کرنے کا معاوضہ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے!

کراچی -فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی طرح پاکستان میں ایڈورٹائزمنٹ انڈسٹری نے بھی بے پناہ ترقی کی ہے اور بہت سے سٹار اداکار اور اداکارائیں مشہور برانڈز کے کمرشلز کرتے نظر آتے ہیں اور اس کا کثیر معاوضہ لیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی طرح پاکستانی اداکار اور ہیروئنز بھی ٹی وی کمرشلز کا کثیر معاوضہ لیتے ہیں ۔اس انڈسٹری میں صرف اداکار اور اداکارائیں ہی شامل نہیں ہیں بلکہ پاکستانی گلو کار اور کرکٹرز بھی کمرشلز میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ہر کمرشل کے بدلے کروڑوں وصول کرتے ہیں ۔

فواد خان :
فواد خان تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی اداکاروں میں شامل ہیں جو نہ صر ف لالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔فواد خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ہر کمرشل کے عوض ڈیڑھ سے 3کروڑ تک وصول کرتے ہیں ۔

ماہرہ خان :
بھارتی فلم ”رئیس“ میں کام کرنے والے پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان ٹی وی کمرشل میں کام کرنے کا 1کروڑ 20لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کر تی ہیں جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد ان کے کام کرنے کا معاوضہ زیادہ ہو چکا ہے۔ وہ لکس سمیت دیگر بڑے بڑے برانڈز کے کمرشلز میں اداکاری کرچکی ہیں۔

علی ظفر :
گلو کار علی ظفر کمرشلز میں بھی کام کر چکے ہیں اور 80لاکھ سے 1کروڑ تک معاضہ لیتے ہیں ۔اس کے علاوہ راک سٹار نے مختلف میوزک بینڈز کیساتھ بھی معاہدے کر رکھے ہیں۔

عاطف اسلم:
”جل “ بینڈ کے بانی عاطف اسلم کو کون نہیں جانتا جو اپنی مدھر آواز اور جاندار شاعری پر مبنی گانوں کی وجہ سے برصغیر میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور اکثر اوقات ٹی وی اشتہارات میں بھی نظر آتے ہیں ۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کمرشل کے عوض 80لاکھ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے پیپسی سمیت دیگر برانڈز کیساتھ معاہدے بھی کیے ہوئے ہیں۔

ماہنور بلوچ:
ماہنور بلوچ کا شمار مہنگی ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو کمرشل پر ایک کروڑ تک چارج کرتی ہیں۔

حمزہ علی عباسی :
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اداکار حمزہ علی عباسی ٹی وی کمرشل میں آنے کے 50لاکھ روپے لیتے ہیں ۔ وہ سول بیوروکریسی چھوڑ کر اداکاری کی دنیا میں آئے اور آتے ہی چھا گئے ۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما بھی ہیں۔

مہوش حیات :
اداکار ہ مہوش حیات بھی کسی ٹی وی ایڈ میں اداکاری کرنے پر 40سے 50لاکھ روپے طلب کرتی ہیں ۔انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران فلموں ، ڈراموں اور متعدد کمرشلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *