سام سنگ گیلکسی 8 بھی مسائل کا شکار !

111

سیئول۔ سام سنگ نے اپنا نیا فیلگ شپ اسمارٹ فون ’’گیلکسی ایس 8‘‘ اس مہینے جاری کردیا ہے جس کی بیٹری تو دھماکے سے نہیں پھٹتی لیکن وہ ایک اور مسئلے کا شکار ضرور ہے۔

اسے استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ سام سنگ گیلکسی ایس 8 کے ڈسپلے پر سرخی مائل رنگت زیادہ نمایاں ہے جو تصاویر اور ویڈیوز کی خوبصورتی کا بیڑہ غرق کردیتی ہے۔ اگر موبائل کی سیٹنگز میں جاکر سرخ رنگ سب سے کم کردیا جائے تب بھی ڈسپلے پر سرخ رنگ ویسے کا ویسا نمایاں رہتا ہے۔

البتہ اچھی خبر یہ ہے کہ سام سنگ نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیلکسی ایس 8 کی اسکرین سے غیر ضروری سرخی ختم کرنے کے لیے اس کا رنگوں سے متعلق سافٹ ویئر تبدیل کردیا گیا ہے جو اس ماہ کے اختتام تک ایک اضافی اپ گریڈ کی شکل میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *